Suji ki Barfi  2m5ed1w
سوجی کی برفی

اجزا
سوجی ۔۔۔۔۔ دو کپ
چینی۔۔۔۔۔ایک کپ
خشک دودھ۔۔۔ایک کپ(خشک دودھ میں تھوڑا سا پانی ملا لیں، بس اتنا کہ گاڑھا سا پیسٹ بن جائے
گھی یا مکھن۔۔۔آدھا کپ
پسا ہوا ناریل۔۔۔۔۔ ایک کپ
سفید بھنے ہوئے تل۔۔۔۔ آدھا کپ
خشک میوہ جات۔۔۔حسب پسند

ترکیب
۔سب سے پہلے گھی یا مکھن گرم کر کے سوجی کو اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔لیکن سوجی سرخ نہ ہونے پائے
اب سوجی میں چینی ڈال دیں اوردو منٹ بھونیں۔
پسا ناریل اور آدھے سفید تل ڈالیں اور مزید دو منٹ بھونیں۔
اب برتن کو چولہے سے ہٹا لیں اور خشک دودھ کا بنا ہوا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔یہاں تک کہ سوجی کا مکسچر ایک جگہ اکٹھا ہوجاے۔
ایک ٹرے میں ڈال کر چھری یا چمچ کی مدد سے اچھی طرح پھیلا لیں۔اوپر سے
بقیہ سفید تل چھڑک دیں اور حسب پسند خشک میوہ جات سے سجاوٹ کریں۔
۔چھری سے ٹکڑوں کے کٹ لگا کر جمنے کے لیے کسی جگہ بھی رکھ دیں۔۔جم جانے کے
بعد ٹکڑے نکال کر کسی ہوا بند جار میں محفو ظ کر لیں۔ بہت مزیدار سوجی کے
ٹکڑے تیار ہیں۔