بے یقینی کو مرے، ایمانِ کامل سے بدل، اے خدائے عزوجل
2 posters
Page 1 of 1
بے یقینی کو مرے، ایمانِ کامل سے بدل، اے خدائے عزوجل
ڈھل گیا دن زندگی کا، آگئی شامِ اجل، اے خدائے عز و جل
ہے سفر لمبا ، نہیں دامن میں کچھ نقد عمل، اے خدائے عزوجل
آدمی ہی آدمی کو کر رہا ہے اب ذلیل، اے میرے رب جلیل!۔
آدمیت کی حدوں سے جارہا ہے یہ نکل، اے خدائے عزوجل
ہوتے ہوتے زندگی ساری کی ساری کٹ گئی بے عمل آگہی
موت بڑھتی آرہی ہے لمحہ لمحہ، پل بہ پل، اے خدائے عزوجل
آدمی مختار بھی ہے، آدمی مجبور بھی، پاس بھی ہے دور بھی
دور اپنے آپ سے ہونے لگا ہے آج کل، اے خدائے عزوجل
دولتِ علم و یقیں سے مجھ کو مالا مال کر،مجھے خوش حال کر
بے یقینی کو مرے، ایمانِ کامل سے بدل، اے خدائے عزوجل
بند ہیں سوچوں کے دروازے، دریچے فکرکے، یا الٰہی کھول دے
ذہن ہے مفلوج، جذبات و احساسات شل، اے خدائے عزوجل
ہو سفر مکے کا، منزل ہو مدینہ آخری، آرزو ہے اِک یہی
جی دِیارِ ہند میں لگتا نہیں ہے آج کل، اے خدائے عزوجل
بھیج دے ایک بار ابابیلوں کا لشکر بھیج دے، اپنے کعبے کے لئے
ابرہہ والے ہیں پھر آمادۂ شر آج کل، اے خدائے عزوجل
میں نے پابندی ہمیشہ تیرے احکام کی کی ہے، اور دن رات کی
اور ہوتی بھی رہی کوتاہیٔ فکر و عمل، اے خدائے عزوجل
میری ہمت، میری قوت، جو بھی کچھ ہے، سب تیرا، کچھ نہیں اس میں میرا
تو نے دی ہے جو نقاہت، تو ہی دے گا مجھ کو بَل، اے خدائے عزوجل
کیا کرے تیری ثنا! ہے راہیؔ بے نقط و نوا، اس کی پھر اوقات کیا!۔
ہیں سدا محوِ ثنا ارض و سما، دشت و جبل، اے خدائے عزوجل
Sana Zahid- Senior Member
-
Re: بے یقینی کو مرے، ایمانِ کامل سے بدل، اے خدائے عزوجل
JAZAK ALLAH
AAMEEN.
THNX FOR SHARNG. KEEP IT UP
AAMEEN.
THNX FOR SHARNG. KEEP IT UP
mehboob- Senior Member
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
|
|