KSA forum
Welcome to KSAForum,

You are currently viewing our boards as a Guest which gives you limited access to view most discussions and access our other features. By joining our free community you will have access to post topics, communicate privately with other members (PM), respond to polls, upload content and access many other special features. Registration is fast, simple and absolutely free so please, join our community today!

If you have any problems with the registration process or your account login, please contact us.

Join the forum, it's quick and easy

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

5 posters

Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Nimmi 10th July 2010, 7:46 pm

د رد سر کا علاج
اگر آپ کی درد سر کی شکایت ہے تو سر کو بھاپ دیجئے اور پھر اسے سرد پانی میں بھیگے ہوئے تولیے سے صاف کر دیجئے۔، درد سر دورہو جائیگا۔ ذرا سال نمک کھائیے اور پھر اس کے دس منٹ بعد ٹھنڈا پانی پی لیجئے بہت جلد شفا نصیب ہو گی۔ پیاز کاٹ لیجئے اور اسے سونگھئے، وہ چائے

جس میں زیادہ پتی پڑی ہو لیجئے اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیجئے اور پھر اس میں چاہیں تو چینی یا ذرا سا نمک ملا لیجئے۔ درد سر کو فوری آرام ملے گا۔ روئی کو لیموں کے عرق میں ڈوب لیجے اور پھر اسے پیشانی پر ملیے اور درد سر ختم ہو جائیگا۔

نظر تیز کرنا

چار بادام، چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھا لیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے۔ نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائیگی۔ سرسوں کے تیل کے چند قطرے آنکھوں پر لگا کر ہر روز رات کو سوتے وقت مالش کیجئے۔ اس طرح نہ تو کبھی نظر کمزور ہو گی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں خراب یا کمزور نہیں ہو سکتی۔ غسل کرنے سے پہلے پاﺅں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملئے کبھی نظر کمزور نہ ہو گی چاہے سوسال سے تجاوز کر جائے۔

زخم درست کرنا

تل لیں اور اسے شہد میں پیس کر لیپ سا بنا لیں اور پھر اسی لیپ کو مرہم کی مانند محفوظ کر لیں جب بھی کہیں زخم ہو وہاں یہ لیپ مرہم کی مانند مل دیں زخم جلد مند مل ہو جائیں گے۔

آنکھوں کے درد کا علاج

آنکھوں پر خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے پر رکھ کر باندھ دیں اس دوران آنکھیں بند رکھیں، کم از کم پانچ گھنٹے آنکھیں بند ہی رہنے دیں۔ آنکھوں کے ہر مرض شفاف اس میں ہے۔ آنکھوں میں درد ہو تو روئی کا پھاہا لیں اور اسے گرم دودھ میں ڈبو دیں اور آنکھوں کے پاس پاس ٹکور دیں۔ آنکھوں کا درد دور ہو جائیگا۔ آنکھوں میں ذرا سا شہد ڈال لیں اور پھر پندرہ بیس منٹ بعد اسے دھولیں، آنکھوں کا درد دور ہو جائیگا اور بینائی میں اضافہ ہو گا۔

پلکوں کو دراز کرنے کی ترکیب

دودھ لیں اور کسی فلالین کے کپڑے کو اس گرم دودھ میں ڈال کر آنکھوں پر رکھ دیں جب اس کی گرمائش ہو جائے تو اس عمل کو بار بار کریں مگر پانچ چھ بار سے زیادہ نہیں اس سے پلکوں کی نشوونما ہو گی اور خوبصورت دکھائی دیں گے۔

چیچک کے داغ دور کرنا

خالص پستہ لیجئے اور اسے پیس کر سفوف بنا لیجے اور پھر رات کو سوتے وقت چیچک کے داغوں پر مسلسل ملئے چھ ماہ ایسا کرتے رہیں پہلے داغ مدہم پڑ جائیں گے پھر آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔ اس طریقے سے آپ کو انتظار ضرور کرنا پڑیگا مگر اس انتظار کا نتیجہ خوبصورتی کی شکل میں سامنے آئیگا۔

یادداشت تیز کرنا

چند بادام اور ذرا سی کالی مرچ لیجیے اور اسے پیس کر یکجان کر کے کسی بوتل میں بند کر لیجیے ہر صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ اسے کھائیے کچھ ہی عرصے بعد آپ کا حافظہ اتنا تیز ہو جائیگا کہ آپ کو بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی۔

کانٹا نکالنا

جب جسم میں کانٹا چبھ جائے اور اس قدر اندر چلا جائے کہ کوشش کے باوجود نہ نکلتا ہو تو گھبرائیے نہیں، ذرا سال گڑ لیجے اور پیاز لے کر اسے کاٹ لیجے اور ان دونوں کوملا کر اس جگہ پر باندھ دیجئے کانٹا خود بخود باہر آجائیگا۔

درد شکم کیلئے ذرا سا گڑھ لیجئے اور چند مرچوں کے بیج نکال لیجئے اور اسے پھر یکاج کر کے تین بار نگل لیجئے کچھ ہی دیر بعد آپ خود کو مکمل صحت مند پائیں گی۔ ذرا سا نمک کھائیے اور اوپر سے پانی کا ایک گلاس پی لیجئے درد شکم کو افاقہ ہو گا۔

امراض چگر کیلئے

جگر کا کوئی بھی عارضہ ہو تو راست کو ایک مولی لے کر شبنم میں رکھ دیجئے اسے صبح اٹھ کر نہار منہ کھائیے آپ تین ہفتے میں کسی بھی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروا لیجئے آپ امراض جگر سے نجات پا چکے ہوں گے۔

منہ کے چھالے ختم کرنے کیلئے

کافور اور کتھ لیجئے اور اسے پیس کر دن میں تین چار بار ان چھالوں پر ملیے افاقہ ہو گا۔ ذرا سی مہندی پانی میں بھگو دیجئے اور اسے کچھ دیر بعد چھان لیجئے ان میں دو تین بار اس سے غرارے اور کلی کیجئے افاقہ ہو گا۔ سبز دھنیا لیجئے اور اس کا عرق نکال لیجئے دن میں تین چار بار اسے ان چھالوں پر ملیے آرام جائیگا۔

انفلوئنزاسے شفا کیلئے انفلوئنزاسے حفاظت اور شفاءکیلئے آپ چائے پکاتے وقت اس میں ذرا سی ادرک اور دار چینی ڈال دیں، صبح و شام اسے استعمال کیجئے، شفاءحاصل ہو گی اگر انفلوئنزا کی دبا کے دنوں میں اسے احتیاطی تدابیر کے طور پر استعمال کیا جائے تو انفلوئنزا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

درد کان سے شفا کیلئے

مولی کو باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیجئے اور پھر اسے سرسوں کے تیل میں ڈال کر خوب گرم کر کے رس نکال لیجئے اور پھر اس کو کسی بھی شیشی میں محفوظ کر لیں، درد کے وقت کان میں چند قطرے ٹپکا لیجئے شفا نصیب ہو گی۔
Nimmi
Nimmi
Founder Founder

Tiger

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Afra 11th July 2010, 4:56 am

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Tچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Hچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Aچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Nچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Kچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  0چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Yچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Oچھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  U
Afra
Afra
Administrator Administrator

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Nimmi 11th July 2010, 5:50 pm

Welcome g.. چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  526242
Nimmi
Nimmi
Founder Founder

Tiger

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by midnite angel 11th July 2010, 7:29 pm

پلکوں کو دراز کرنے کی ترکیب

دودھ لیں اور کسی فلالین کے کپڑے کو اس گرم دودھ میں ڈال کر آنکھوں پر رکھ دیں جب اس کی گرمائش ہو جائے تو اس عمل کو بار بار کریں مگر پانچ چھ بار سے زیادہ نہیں اس سے پلکوں کی نشوونما ہو گی اور خوبصورت دکھائی دیں گے۔

cool will try this superb................
midnite angel
midnite angel
Senior Member

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Nimmi 13th July 2010, 9:21 pm

Welcome angel.. Han zaror try karna... چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  526242
Nimmi
Nimmi
Founder Founder

Tiger

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Haya 16th July 2010, 7:48 pm

Thank U so0 much Admain saheeb.!
Haya
Haya
Senior Member

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Nimmi 17th July 2010, 3:21 pm

You are welcome haya... چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  526242
Nimmi
Nimmi
Founder Founder

Tiger

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by D.M 16th August 2010, 1:49 pm

thankx
D.M
D.M
ModeratorModerator

Horse

Back to top Go down

چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے  Empty Re: چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے گھریلو ٹوٹکے

Post by Sponsored content

Sponsored content

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum